سوال (4182)

اگر کسی شیخ محترم کے علم میں ہو کہ ہندوستان کی طبع شدہ عربی زبان میں قدیم کتب کہاں سے مل سکتی ہیں، تقریباً 100 سال پرانی ہوں۔ رہنمائی فرما دیں۔

جواب

کراچی میں قدیمی کتب خانہ ہے، اس کے ساتھ ایک دو اور بھی ہیں، اس طرح اردو بازار میں حفیظ اکیڈمی ہے، دار الاشاعت ہے، نیو ٹاؤن میں عثمانیہ مکتبہ ہے، جو بعض اوقات پرانی کتابیں ڈھونڈ کر دیتا ہے، یہ قدیم مکتبے ہیں، ان کے پاس بعض اوقات قدیم نسخے ہوتے ہیں، وقت نکال کر ان سے مل لیا جائے، شائید آپ کو ان سے مل جائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ