سوال          (72)

حیض کی حالت میں اگر عورت محتلمہ ہو جائے تو کیا اسی وقت عورت پہ غسل فرض ہے یا وہ کچھ دنوں بعد حیض سے فارغ ہو تو اس وقت جنابت اور حیض کا غسل ساتھ کرلے ؟

جواب

اگر واقعتاً ایسا ہوا ہے یا علامت ایسی پائی گئی ہے ، تو اس حالت میں غسل کے حوالے سے فقہاء کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے ، تو اہل علم اور فقہاء دونوں طرح کا فتویٰ دیتے ہیں ۔

ایک تو یہ ہے کہ وہ جنابت کو زائل کرسکتی ہے ، اس کی جنابت غسل سے زائل ہوجائے گی ، اس کے بعد قرآن کی قرات اور ذکر واذکار کرسکتی ہے ۔

دوسرا یہ ہے کہ اسے غسل کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ وہ حیض کی حالت میں ہے ، لھذا غسل کی زحمت نہ کرے کیونکہ غسل سے فائدہ نہیں ہوگا ۔

باقی میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ غسل کرلے ، اسے نظافت اور طہارت حاصل ہوجائے گی ،باقی وہ حائضہ ہے تو حائضہ رہے گی صرف جنابت زائل کر سکتی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ