سوال (4320)

مسجد کے ساتھ ایک ہال حفظ کی کلاس کے لیے بنوایا گیا ہے، وہاں پے زکوٰۃ کا مال بھی لگایا گیا ہے، اب انتظامیہ عورتوں کے لیے وہاں ہی نماز جمعہ کا اہتمام بھی کرنا چاہتی ہے، جبکہ مسجد کے اوپر ہال عورتوں کے لیے موجود ہے، کیا اس ہال میں جہاں زکوٰۃ کا مال لگا اس ہال کو خواتین کی نماز کے لیے مختص کر سکتے ہیں؟

جواب

راجح قول یہ ہے کہ زکاۃ کا پیسہ مسجد میں نہ لگایا جائے، لیکن پہلے ایک مدرسے کی حیثیت سے لگایا گیا تھا تو اب ضرورت کے تحت اس جگہ کو مسجد میں داخل کیا جا رہا ہے، اس میں ان شاءاللہ سختی والی بات نہیں ہے، کیونکہ کچھ کبار علماء کے فتوے مسجد کے حوالے سے موجود ہیں، اس میں سختی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ توسیع کرکے اس جگہ کو مسجد کی حیثیت دے دی ہے، اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ