سوال          (70)

ہجرت مدینہ کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونسی آیت کریمہ کی تلاوت کر رہے تھے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے وقت سورۃ توبہ کی اس آیت کی تلاوت فرما رہے تھے ۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

“ثَانِىَ اثۡنَيۡنِ اِذۡ هُمَا فِى الۡغَارِ اِذۡ يَقُوۡلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا‌”. [سورة التوبة : 40]

’’جب کہ وہ دو میں دوسرا تھا، جب وہ دونوں غار میں تھے، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا غم نہ کر، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے‘‘۔

  فضیلۃ العالم محمد عمر اثری حفظہ اللہ