سوال (4784)
ایک مسلمان لڑکے سے ہندو لڑکی شادی کرنا چاہتی ہے، مگر اس شرط پر کہ وہ لڑکی مسلمان اور ہندو دونوں مذہب کو فالو کرے گی، براہ کرم اس مسئلہ میں رہنمائی فرما دیجئے؟
جواب
اہل کتاب سے بھی نکاح مشروط و محدود طریقے سے ہے، یاد رہے کہ ہندو اہل کتاب نہیں ہیں، وہ دروازہ بھی فلحال بند ہے، ایسی عورتیں حرام ہیں، مشرکہ اور بدکارہ عورتیں مسلمانوں کے لیے کہاں جائز ہیں، باقی دونوں مذہب کو لے کر چلنا یہ کفر ہے، خواہ اسلام کو لے یا کفر کو لے، اسلام میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ