سوال (5048)

کیا ہندوؤں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں؟

جواب

ہندو اہل کتاب بھی نہیں ہیں، البتہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، اس معاشرے میں کبھی کبھار واسطہ پڑ جاتا ہے، خصوصاً اندرون سندھ وہاں تو پتا بھی نہیں چلتا ہے کہ سامنے والا مسلم اور غیر مسلم ہے، اگر پتا چل جائے کہ سامنے والا ہندو ہے تو سو فیصد آپ کی یہ کوشش ہو کہ برتن آپ کا الگ ہونا چاہیے، جو چیز کھائی جا رہی ہے وہ حلال چیز ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اگر چیز حلال ہو، برتن صاف ہو لیکن ان کا ہو تو پھر کھا سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں اگر چیز حلال ہے، برتن صاف ہے تو ٹھیک ہے، خواہ برتن کسی اور کا ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ