سوال (312)

ہومیو پیتھک ادویات میں الکوحل ہوتی ہے کیا اس کا علاج جائز ہے ؟

جواب

دوائیوں میں استعمال ہونے والا الکوحل بنفسہ خمر اور نشہ نہیں ہے ، یہ دوائیوں کی معیاد بڑھانے اور ان کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ، یہ الکوحل اڑ بھی جاتا ہے ،اس پر وہ حکم لاگو نہیں ہوتا ہے ، اس لیے بعض علماء دوائیوں اور پرفیوم میں اس کے قائل ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ