سوال (166)
حور عین اور حورین نام رکھنا چاہیے یا نہیں ، یہ بتائیں کہ حور کا کیا مطلب ہے ؟ کیا اس طرح صبا رکھ سکتے ہیں ؟
جواب:
حور کا معنی صاف ستھری بڑی آنکھ والی کیا گیا ہے ، حور مخلوق کا نام ہے ، یہ نام رکھ سکتے ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے ، اگر کوئی کہے کہ اس کا معنی نہیں ہے تو یس اور طہ کا بھی معنی نہیں ہے ، اسی طرح صبا بھی رکھ سکتے ہیں ۔ صبا بمعنی ہوا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ