سوال 6923
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہوٹل سے ہی مطلب روم سے احرام باندھ کر جانا پھر مسجد عائشہ جاکر نفل پڑھ لینا۔ درست عمل ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نہیں یہ درست عمل نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: اگر کرلیا تو دم ہوگا؟
جواب: مختلف فیہ ہے۔ ہمارا رجحان یہی ہے کہ مسافر احرام میقات سے باندھے۔ اب اس کے فعل پر دم تو نہیں ہے ان شاء اللہ لیکن آئندہ ایسا نہ کرے۔ باقی نفل تو احرام و نیت کے نہیں ہیں۔ ہوٹل سے احرام باندھ کر مسجد عائشہ جانا بے مقصد ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ



