سوال (4105)
مکہ کا رہنے والا شخص جس کی رہائش حدود حرم کے اندر ہے، وہ عمرے کا احرام مسجد عائشہ سے باندھے یا اپنے گھر سے باندھ لے؟
جواب
اہل علم نے حج و عمرے میں فرق کیا ہے، ہماری سمجھ کے مطابق ان کو چاہیے کہ شرعی میقات پہ جائیں، اگر ایسا نہیں تو اقرب الی الحل تنعیم یعنی مسجد عائشہ جائیں، لیکن ہوٹل سے احرام باندھنا صحیح نہیں ہے، پھر ایسا ہی ہے کہ ہر نماز میں احرام باندھ کر عمرہ کرلیا جائے، اس کا فتویٰ کوئی بھی نہیں دیتا، یہ غیر ضروری توسیع ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ