سوال (3989)
ہم آٹھ بندے عمرے کے لیے گئے تھے، عمرہ کرکے ہم میں سے چھ بندے آگئے تھے، دو بندے وہیں رہ گئے تھے، انہوں نے غسل کر کے حدود حرم میں ہی احرام چئینج کرکے دوسرا عمرہ کرلیا ہے، اب اس عمرے کا کیا حکم ہے؟
جواب
کوئی حرج نہیں ہے، بس یہ پوچھ لیا جائے کہ وہ مسجد عائشہ، جعرانہ یا حل پر گئے تھے، حرم سے باہر کسی بھی حل پر گئے تھے، پھر تو بعض علماء اس کو عمرہ مان لیتے ہیں، بصورت دیگر اس پر کچھ نہیں ہے، بس اس نے عمرہ کیا ہے، وہ پورا نہیں ہو سکا، اقرب الحل یا میقات پر جائیں اور اپنے عمرے کو درست کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ