سوال (4486)
حکومت “اپنا گھر اپنی چھت کے نام” جو قرضہ دے رہی کیا یہ جائز ہے؟
جواب
عمومی طور پر تمام قرض سود پر ہی دیے جاتے ہیں، اب اس کی شرائط کیا ہیں، ان کو دیکھ کر ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: حکومت واپسی پر قرضہ نہیں لے رہی ہے، لیکن سنا ہے کہ سود خود ادا کرتی ہے۔
جواب: کنفرم ہونا چاہیے، دوسرا سود کی ادائیگی کوئی بھی کر رہا ہوں وجہ اور سبب تو یہی قرض لینے والا بنے گا۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ