سوال (3565)
حکومت کی جانب سے جو پیسے چل رہے ہیں، خواتین لیتی ہیں، کیا یہ ٹھیک ہیں۔
جواب
اگر گورنمنٹ مدد کر رہی ہے تو ٹھیک ہے، باقی یہ ہے کہ وہ سود کا پیسہ نہ دے رہی ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ان حکومتوں کا یہی تو مسئلہ ہے کہ لوگوں کو وقتی چیزوں پر لگا رکھا ہے، یہی لوگ پہلے روٹی چھینتے ہیں، یہی شور ڈالتے ہیں اور پھر یہی لوگوں کو لقمہ دیکھ کر حکمرانیاں کرتے ہیں، اور لوگ اسی پر خوش ہو کر اسی کو اصل سمجھ بیٹھتے ہیں، ان اسباب و عوامل پر غور ہی نہیں کرتے یا اس کی اصلاح کی جانب متوجہ ہی نہیں ہوتے جو سارے فساد کی جڑ ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ