سوال (5222)

دينی مدارس میں تاریخ اسلام از ندوی، نجیب آبادی و دیگر کی بجائے عثمان الخميس حفظہ اللہ کی ” حقبة من التاريخ ” کو نصاب میں شامل کیا جائے تو طلبہ میں غیر محسوس انداز میں سرایت کر جانے والی ش ی ع ی ت پر قابو پایا جا سکتا ہے. عزيزيات

جواب

یہ ندوی کی تاریخ اسلام میرے پاس آئی ہوئی ہے کہ اس پر دراسہ وتبصرہ علمیہ کیا جائے
مگر ابھی تک صحت ایسی نہیں کہ اس پر کام ہو سکے، البتہ ایک جامع اور محقق تاریخ اسلامی مرتب کیے جانے کی ضرورت ہے جسے شامل نصاب کیا جائے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

مدارس کے نصاب پر توجہ ہی کہاں ہے۔
اور جو مقرر ہے وہ مارکیٹ سے دستیاب ہی نہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

مدینہ یونیورسٹی میں جو اساتذہ کرام تاریخ پڑھاتے ہیں، ان کے مذاکروں سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم عبد العزیز آزاد حفظہ اللہ