سوال (5841)

جس حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں، اس سے مراد کیا ہے؟

جواب

یہ محبت و الفت کا اظہار ہے، اور بھی صحابہ کرام سے یہ بات مروی ہے، یہ بہت زیادہ محبت کا اظہار ہے، قرآن مجید میں جالوت اور طالوت والی بحث دیکھی جا سکتی ہے، وہاں یہ ہے کہ جو نہر سے پانی نہیں پیے گا، وہ مجھ سے ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ