سوال (109)
کیا ابلیس فرشتوں میں سے تھا یا جنوں میں سے تھا ؟ اس کا مدلل جواب چاہیے۔
جواب
ابلیس فرشتہ نہیں تھا ، بلکہ جنوں میں سے تھا ۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
“وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤئِكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ كَانَ مِنَ الۡجِنِّ فَفَسَقَ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّه”.[سورة الكهف: 50]
’’اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو تو انھوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس، وہ جنوں میں سے تھا، سو اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی ‘‘۔
فضیلۃ العالم عبد العزیز آزاد حفظہ اللہ