سوال (778)

شیخ عدت کے شرعی تقاضے کیا ہیں؟

جواب

اگر عورت “المتوفی عنہا زوجھا” یعنی فوت شدہ کی عدت گزار رہی ہے ، اس کے احکامات کچھ سخت ہیں، مطلقہ کو بھی عام طور اس پر قیاس کیا جاتا ہے ، اگرچہ دلائل ” المتوفی عنہا زوجھا ” کے بارے میں ہیں ، وہ یہ ہے کہ خصوصی جو زیب و زینت کے لباس اور خصوصی تیاری سے اجتناب کرنا ہوگا ، عدت شوہر کے گھر گزارے گی ، اس عورت کو بلا ضرورت آنے جانے کی ضرورت نہیں ہے ، گھر سے نہ نکلے الا یہ کہ جہاں کوئی اور صورت نہ بنے جیسے نوکری و پیشہ ہے یا ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا وغیرہ ، یہ اضطراری صورتیں ہیں ، جن کے لیے گنجائش ہوگی ، تو عورت کو عدت کا وقت شوہر کے گھر میں گزارنا ہے ، ہر خصوصی زیب و زینت سے اجتناب کرے چاہے وہ سرمہ ہو ، کاجل ہو یا خوشبو ہو وغیرہ ، باقی وہ غسل کر سکتی ہے ، باقی نارمل صابن بھی استعمال ہو سکتا ہے ، باقی روٹین کی چیزیں جو تھیں وہ برقرار رہیں گی جیسے چوڑیاں یا بالیاں پہنی ہوئی تھی تو ان کو اتارنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ