سوال (3636)
بیوہ کی عدت کے بارے میں سوال ہے کہ کیا یہ اسلامی مہینوں کے حساب سے ہوگی یا سولر کیلنڈر کے حساب سے؟ مزید یہ کہ آخری دن کی رات بھی اسی گھر گزاری جائے گی یا وہ کسی اور جگہ گزار سکتے ہیں؟
جواب
مسلمانوں کے معاملات قمری مہینوں کے ساتھ چلنے چاہیے، عدت چاند کے حساب سے چار مہینے دس دن گذارے گی، باقی رہ گیا ہے کہ آخری دن کا کیا اعتبار ہوگا، تو جیسے ہی سورج غروب ہوگا، عدت سے نکل آئے گی، جہاں اس کو سہولت ہو اور محارم موجود ہوں، وہ رات گذار سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ