سوال (1713)

عدت کے دوران عورت کس کس سے پردہ کر سکتی ہے ؟

جواب

وہ عدت میں ہو یا عام حالت میں ہر غیر محرم سے پردہ کرنا شرعی حکم ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

عورت کے پردے کے حوالے سے عدت میں ہونا یا عدت سے باہر آنا اس میں کوئی فرق نہیں ہے ، جن لوگوں سے عورت بغیر عدت پردہ کرتی ہے ، عدت کے دوران بھی ان سے پردہ ہے ، اس لحاظ سے شریعت نے کوئی پابندی نہیں رکھی ہے کہ عدت کے دوران فلاں فلاں سے پردہ کرے اور فلاں فلاں سے نہ کرے ، پردے کے لحاظ سے تمام خواتین کے احکام ایک جیسے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ