سوال (4316)

ایک بندے نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی ہے، اس میں رجوع نہیں ہوا ہے، عدت گزر گئی ہے، اب چھ مہینے بعد دوسری طلاق دے دی تو کیا یہ دو طلاقیں شمار ہوں گی یا دوسری طلاق شمار ہی نہیں ہوگی، کیونکہ دوسری طلاق کے وقت تو وہ اس کی بیوی ہی نہیں رہی تھی کیونکہ پہلی طلاق کی عدت گزر چکی ہے، اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں۔

جواب

بالاتفاق دوسری طلاق واقع شمار نہیں ہوگی کیونکہ جب اس نے طلاق دی ہے، تب خاتون اس کے نکاح میں ہی نہیں تھی۔

فضیلۃ الباحث محمد محبوب اثری حفظہ اللہ