سوال (6284)
اگر کسی عورت (غیر حاملہ) کا خاوند اسلامی مہینہ کی 15 تاریخ کو وفات پا جائے۔ اور وہ مہینہ 29 دن کا ہو
تو 4 مہینے 10 دن کیسے پورے کیے جائیں…اگر by chance یکم تاریخ کو وفات پائے تو آسانی سے سمجھ آتی ہے کہ وہ مہینہ 29 کا ہو یا 30 کا، بس پہلے 4 مہینے پورے کیے جائیں پھر 10 دن؟
جواب
ایسا نہیں ہے، قمری تاریخوں کا حساب لگانا آسان ہوتا ہے، مہینہ انتیس کا ہے تو ٹھیک ہے، آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، انتیس کا ہی شمار کریں، چودہ دن اس کے لے لیں، پھر اگلا مہینہ جو بھی ہو۔ ایک آدھ دن کا کوئی مسئلہ ہے، بس قصداً و ارادتاً نہ کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




