سوال (5357)
جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے، اس کی عدت کے دنوں میں اس کے گھر مردوں میں سے کون جا سکتا ہے، کون نہیں یعنی کسی بات چیت کے سلسلے میں یا پھر بچوں کی کفالت کے حوالے سے تایا یا چاچا کا گھر جانا یا پھر کے داماد گھر جانا کیسا ہے؟
جواب
عورت چاہے عدت میں ہو یا عدت کے بعد، غیر محرم مرد ہمیشہ غیر محرم ہی رہے گا۔ ان سے غیر ضروری بات چیت، میل جول اور جو پردے کے شرعی احکام پہلے تھے، وہ ہی احکام عدت کے دوران ہیں۔ عدت میں ہونے کی وجہ سے عورت کو ان احکام میں کوئی رعایت نہیں دی گئی۔
البتہ عدت کے دوران عورت پر یہ لازم ہے کہ وہ سادگی اختیار کرے، کسی بھی قسم کی زیب و زینت جیسے میک اپ، سرمہ، خوشبو، رنگین یا شوخ لباس وغیرہ سے پرہیز کرے، اور بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلے۔
یہی عدت کے دوران عورت کی شرعی ذمہ داری ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ