سوال (2341)

ایک شادی شدہ عورت عدالت کے ذریعے خلع لینا چاہتی تھی۔
(1) تو عدالت نے خاوند کو یکم جولائی کو طلب کیا لیکن وہنہیں پہنچا،
(2) عدالت نے دوبارہ 20 دن بعد طلب کیا خاوند پھر بھی نہیں پہنچا۔
(3) عدالت نے پھر تقریبا 20 دنوں بعد طلب کیا لیکن وہ نہیں پہنچا۔
آخر کار چوتھی بار عدالت نے خلع جاری کر دیا ہے، کیا اب یہ عورت فوراً آگے نکاح کرسکتی ہے؟شرعی اور کاغذی و پاکستانی قانون کے لحاظ سے اس عورت کی عدت کتنی بنے گی؟

جواب

اس کا خلع معتبر ہے، باقی خلع کی عدت ایک حیض ہے، اس کے بعد وہ آگے نکاح کر سکتی ہے، لیکن قانوناً کچھ اور بھی معلمات ہوتے ہیں، یونین کونسل میں کاغذات وغیرہ داخل کروانے ہوتے ہیں، وہاں سے سرٹیفکیٹ لینا ہوتا ہے، باقی یاد رہے کہ ایسی کوئی غیر قانونی حرکت نہ کریں، جس سے بندہ پریشان ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ