سوال (1612)
مشائخ عظام کیا عدت والی عورت سادے لباس میں صرف سفید رنگ کے کپڑے پہنے گی یا صرف سادہ لباس اور رنگ چاہے کوئی سا بھی ہو اور اگر زیور یا ring وغیرہ پہلے سے ہو تو اگر سادی ہو یا disign وغیرہ والی ہو تو اسے اتار دے یا چھوڑ دے ۔
اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
دوران عدت عورت کوئی بھی سادہ لباس پہن سکتی ہے ، یاد رکھیں کہ شریعت میں کلر کی کوئی پابندی نہیں ہے ، باقی زیب و زینت کی کوئی چیز اختیار نہ کرے حتی کہ سرمہ ، کاجل ، سرخی ، پاؤڈر ، خوشبو اور تیل اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرے ۔
عدت میں عورت بوقت ضرورت غسل کر سکتی ہے ، کپڑے بھی چینج کرسکتی ہے ، مگر سادے کپڑے ہوں ، زینت جن چیزوں سے اختیار کی جاتی ہے ، ان چیزوں سے اجتناب کرے ، البتہ انہوں نے کوئی سادہ سی رنگ Ring پہنی ہوئی ہے ، چاہے تو اتار دے ، چاہے تو چھوڑ دے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ