سوال 6839
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ محترم رمضان المبارک میں افطار و سحر کا کلینڈر ہمارے فیصل آباد کے لیے پیغام ٹی وی نے جاری کیا ہے اور جو سال بھر کا کلینڈر مسجد میں لگا ہوتا ہے اس میں دو منٹس کا فرق آرہا ہے تو کس کے مطابق چلنا چاہیے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مقامی علماء سے رابطہ کریں، البتہ ایسے علماء جو سنجیدہ ہوں؛ کیونکہ ہمارے ہاں علماء کے اندر بھی سنجیدگی کم ہوتی جارہی ہے۔
آج کل ہر چینل کا اپنا کیلنڈر اور اپنا ٹائم ہوتا ہے، ہر موبائل کا اپنا وقت ہوتا ہے۔ گھر میں چار گھڑیاں ہوں تو چاروں کا وقت الگ نکل آتا ہے، مسجد میں چھ گھڑیاں ہوں تو چھ کا چھ وقت مختلف ہوتا ہے۔
اس لیے مقامی علماء سے رجوع کریں اور دیکھیں کہ وہ کس کیلنڈر اور کس وقت کو حتمی (فائنل) قرار دیتے ہیں، اسی کے مطابق عمل کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں اس میں اضافہ کروں گا، شیخنا، ہمیں اس بات سے غرض نہیں کہ کس کا کون سا کیلنڈر ہے۔ آپ نے اوپر ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا تھا کہ مکہ کو بنیاد بنایا جائے، تو مکہ کو بنیاد بنا کر ہی IslamicFinder.org ایک ویب سائٹ ہے آپ وہاں براؤزر میں اوپر اپنے شہر کا نام لکھیں، پھر نیچے تلاش کریں۔
اس کے نیچے آپ کو “چینج” کا آپشن ملے گا۔ وہاں جا کر آپ نے جو کیلکولیشن میتھڈ ہے وہ امُّ القُریٰ لینا ہے، اور جیو رسٹک میتھڈ میں شافعی، مالکی، حنبلی منتخب کرنا ہے۔ اس طرح آپ کو بالکل اصلی نظام الاوقات مل جائے گا۔
یہ صرف شہر کی بات نہیں۔ میں خود سیالکوٹ شہر سے تقریباً چھ کلو میٹر کے فاصلے پر، اگرچہ مرکزی سڑک پر ہوں لیکن شہر سے الگ بستی میں ہوں، تو میں نے اپنی بستی کے لیے نمازوں کا نظام الاوقات اسی طرح ترتیب دیا ہوا ہے۔ الحمدللہ وہ درست چل رہا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




