سوال (3746)
کیا کسی صحابی رسول ﷺ کا افطاری میں بطور احتیاط چند منٹ لیٹ ثابت ہے؟
جواب
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے افطار کے وقت کو جانتے تھے تو وہ مخالفت کیسے کر سکتے تھے، اتباع سنت کی کئی مثالیں دی جا سکتی ہیں، اس مسئلے جو استدلال کیا جاتا ہے، وہ شیخین کریمین کے بارے میں آتا ہے کہ وہ نماز کے بعد افطار کیا کرتے تھے، سند کے بارے میں علماء کرام ہی رہنمائی کریں گے، لیکن وہاں افطار کھانے کے معنی میں ہے، اگر اس کا یہ معنیٰ لیا جائے کہ افطار مغرب کے بعد کرتے تھے، تو یہ معنی کوئی بھی نہیں لیتا ہے، جو ثابت کرتے ہیں، وہ بھی اس پر عمل نہیں کرتے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




