سوال (3987)

افطاری کے وقت قبولیت دعا کی بنا پر دعا کب شروع کرنی ہے اور اس کا کیا طریقہ کار ہے۔

جواب

افطاری کے وقت دعا رد نہیں کی جاتی ہے، اس حوالے سے جو روایت ہے، اس کو بعض اہل علم نے قبول کیا ہے، “و إذا سالك عبادي …” اس آیت کو بھی روزے کے درمیان ذکر کیا گیا ہے، لا محالہ یہ مانے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے کہ روزے دار کے ساتھ دعا کا کوئی نہ کوئی تو تعلق ہے، اس کی قبولیت کے زیادہ چانس ہیں، دعا خواہ اجتماعی ہو یا انفرادی ہو، دعا کی جا سکتی ہے، دعا کرنی چاہیے، باقی ٹائیم کا تعین نہیں ہے، افطاری سے دو یا پانچ منٹ پہلے کرلے، عصر کے ٹائیم کرلے، جس وقت بھی کرلے، باقی یہ ضروری نہیں ہے کہ افطاری کے وقت ہی کرنی ہے، روزے دار کا پورا دن بابرکت ہوتا ہے، اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ