سوال (3972)
ایک شخص نے ایک مخنث بکرا پالا ہے تاکہ وہ رمضان المبارک میں افطاری کرا سکیں مگر اب اس کا بیٹا جو کہ مفلوک الحال بیمار ہے، کیا وہ بکرا اپنے بیٹے کو دے سکتا ہے۔
جواب
اگر بیٹا کفالت میں نہیں، الگ رہتا ہے تودو رائے ہیں، بھلے اس کو دے دے، نفلی صدقہ ہے، اگر ساتھ ہے تب بھی بیٹے کو ڈھال کیوں بنا رہا ہے، حالات اچھے تھے تو اس نے نیت کرلی ہے، اب حالات صحیح نہیں رہے ہیں، اب نیت بدل کر اپنے اہل خانہ کو دیکھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ