سوال (4571)
احرام باندھنے کے لیے تیار کیا بچے نے خوشبو لگا دی ہے، دھونے کے باوجود خوشبو صحیح سے زائل نہیں ہو رہی، کیا اسے پہننا جائز ہے؟ آج ہی ابھی شام کو فلائیٹ ہے۔
جواب
اللہ تعالیٰ کے دین کو نہ سمجھنے کا مسئلہ ہے، کپڑا دھو کر آپ نے اپنا حق ادا کردیا ہے، اس حوالے سے پریشان نہ ہوں، استمعال کرلیں، اگر دوسرا لینا ممکن نہیں ہے، اور وقت کی قلت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ