سوال (5213)

إحرام باندھنے سے پہلے خوشبو وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

احرام سے پہلے خوشبو لگانا جائز ہے اس کے متعلق صحیح مسلم حدیث موجود ہے:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا:
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو (اس وقت) جو بہترین خوشبو آپ کو میسر ہوتی اسے لگاتے اس کے بعد میں (آپ کے احرام باندھنے کے بعد) آپ کے سر اور داڑھی میں (خوشبو کے) تیل کی چمک دیکھتی۔ (صحیح مسلم)
اسی طرح احرام سے پہلے خوشبو لگانے کے درج ذیل صحابہ بھی قائل وفاعل تھے:
1) عبداللہ بن عباس
2) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، [مصنف ابن ابي شيبه ح13490، وسنده صحيح]

فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ