سوال (2973)

کیا احرام کو اوور لاک کرایا جا سکتا ہے؟

جواب

احرام کو اوور لاک کرانے میں کوئی حرج نہیں، احرام سلا ہوا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ وہ پہنے جانے والے لباس قمیص شلوار پاجامے وغیرہ کے انداز پر سلا ہوا نہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سوال: تولیہ والے احرام کی اوور لاک کروا دی گئی کناروں پر اس کا کیا حکم ھے گزارہ ہو جائے گا یا کنارے کاٹ دئے جائیں؟

جواب: اور لاک کروانے سے احرام پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ احرام جو سلا ہوا بنا ہوا ہے، اس کا مطلب ہے کہ احرام باقاعدہ لباس کی شکل میں نہ ہو۔ اگر آپ نے اس کے کنارے فولڈ کر دیے، دھاگے نکل رہے تھے تو اوور لاک کروا لیا، یا میجک لگا دیا تاکہ نیچے والا ازار نہ نکلے، اس سے احرام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ