سوال (6562)

کیا احرام کو روکنے کی نیت سے بیلٹ باندھنا درست نہیں ہے؟

جواب

احرام کو روکنے کے لیے یا اپنی چیزیں باندھنے کے لیے بیلٹ باندھنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سوال: احرام کی ایک چادر میں لاسٹک ڈالنا جائز ہے؟ یعنی جو چادر شلوار کی جگہ پہننی ہے اسکا کیا کریں؟
جواب: جی ہاں، احرام کی جو چادر شلوار کی جگہ پہنی جاتی ہے، اس میں نیفہ بنا کر لاسٹک ڈال سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر سیدھا سِل دیا جائے، یا آج کل جو ویلکرو (میجک) لگایا جاتا ہے وہ لگا لیا جائے، یا اوپر سے پٹہ/بیلٹ باندھ لیا جائے یہ ساری صورتیں جائز ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ باقاعدہ سلا ہوا لباس نہیں بنتا۔ ممنوع لباس سے مراد وہ لباس ہے جو جسم کے مطابق بنا ہوا ہو، جیسے پاجامہ، شلوار یا پینٹ وغیرہ۔ اگر کپڑا اپنی اصل میں چادر ہی ہے اور صرف اسے سنبھالنے کے لیے بیلٹ، لاسٹک یا ویلکرو استعمال کیا گیا ہے تو اس میں حرج نہیں۔
لہذا احرام کی چادر کو سہولت اور حفاظت کے لیے اس طرح باندھنا یا منظم کرنا جائز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ