سوال (2112)

احرام پہن کر کیا چھت والی گاڑی پر سوار نہیں ہو سکتے ہیں؟

جواب

احرام کی حالت میں سر کو ڈھانپنے سے منع کیا گیا ہے۔ کسی چھت کے نیچے سے گزرنا یا بیٹھنا، وہ اس میں بالکل نہیں آتا۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے میں لوگ احرام کی حالت میں ہودج/ پالکی وغيره بیٹھ کر سفر کرتے تھے، اسی طرح خیمے لگا کر ان کی چھت کے نیچے بھی بیٹھتے تھے، اس کے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی کہ احرام کی حالت میں كوئى شخص کسی سواری یا کسی رہائش کی چھت کے نیچے بیٹھ نہیں سکتا۔
ورنہ احرام کی حالت میں صرف گاڑی اور بس ہی نہیں بلکہ چھت والے جہاز، چھت والا ایئرپورٹ، چھت والے ہوٹل، چھت والی مساجد، چھت والے مطاف کے نیچے سے گزرنا بھی ممنوع ہو گا!!

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ