سوال (5167)

امید کرتا ہوں کہ تمام مشائخ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
1: احرام سے پہلے جب غسل کرتے ہیں تو کیا اس غسل میں خوشبو والا صابن استعمال نہیں کرتے آیا کہ یہ درست بات ہے یا نہیں وضاحت فرما دیں؟
2: کیا ہوائی چپل جسے ہماری زبان میں قینچی چپل بھی کہتے ہیں سننے میں آیا ہے کہ احرام کی حالت میں بندہ وہی چپل استعمال کر سکتا ہے کوئی اور چپل استعمال نہیں کر سکتا، کیا یہ بات درست ہے وضاحت فرما دیں؟

جواب

احرام سے پہلے غسل کریں، اس میں آپ خوشبو استعمال کر سکتے ہیں، خواہ وہ صابن ہو یا اور چیز ہو، احرام میں آ جانے کے بعد پھر خوشبو جائز نہیں ہے۔ جہاں تک چپل کا معاملہ ہے تو آپ کے ٹخنے کھلے ہوں، وہ چپل پہنیں جو آپ کے ٹخنے سے نیچے ہو، وہ بھلے ہوائی چپل ہو یا کچھ اور ہو۔ لیکن اگر آپ پورا شوز لیتے ہیں، تب بھی کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ بعض علماء کے نزدیک ٹخنے ننگی رکھنے والی روایت منسوخ ہے، حجۃ الوداع میں اس کا ذکر نہیں ہے، لہذا سختی نہیں ہے، ہر طرح کی چپل آپ پہن سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ