سوال        6945

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
1. احرام کی حالت میں غلاف کعبہ یا ملتزم کے ساتھ چمٹا جا سکتا ہے؟ کیونکہ اس میں بھی خوشبو ہوتی ہے؟
2. دوران طواف یا سعی وضو ٹوٹ جائے تو جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ کریں گے یا شروع سے کریں گے؟
3. احرام کی نیت جہاز میں بیٹھتے وقت ہی کر لیں کیونکہ بسا اوقات جہاز میں اعلان نہیں ہوتا میقات کا؟
4. موجودہ حالات میں جیسے اندر مطاف میں احرام کے بغیر نہیں جانے دیتے تو کیا عمرے کے علاوہ بھی احرام پہن کے اندر مطاف سے طواف کیا جا سکتا ہے اس میں کوئی گناہ ہوگا؟
ان تمام سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
چمٹ سکتے ہیں اگر احرام کو خوشبو نہ لگے تو اگر خوشبو کا احتمال ہے تو پھر اجتناب کرے کیونکہ احرام میں خوشبو نہیں لگانی۔
طواف کے لیے وضو ہونا چاہیے ٹوٹ جانے پر دو موقف ہیں کہ وہیں سے جاری رکھے یا شروع سے کرے۔
طواف نماز جیسی عبادت ہے شروع سے کرنا بہتر معلوم ہوتا ہے۔
سعی کے لیے وضو ضروری نہیں ہے۔
نیت میقات سے ہی کریں۔ جہاز اعلان کرتا ہے بندہ اگر سویا ہوا نہ ہو تو سنتا ہے۔
انتظامی قواعد فالو کرنا چاہیے، جب پابندی ہے تو پھر دھوکہ نہ دے۔ عبادت کرنی اور اس میں دھوکہ کرنا اچھا نہیں۔
تھوڑی عبادت کرے اطمینان والی کرے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ