سوال (4138)
ایک شخص سفر میں ہے، مہمان بن کے آیا ہے، عید الفطر کی نماز چونکہ شہروں میں جلد ہو جاتی ہے، قریبی کوئی اہل حدیث مسجد نہیں ہے، کیا احناف کی مسجد میں پڑھ سکتے ہیں، جبکہ ان کی تکبیرات کم ہوتی ہیں، وہ بھی مشکل مرحلہ ہے کہ کیسے ادا ہوگی رہنمائی فرما دیں۔
جواب
ویسے سواریاں بہت موجود ہیں، کوشش کریں کہ کسی سلفی مسجد میں جائے، کوشش کے باوجود اگر نہ ملے تو آپ اجتماعیت کو برقرار رکھتے ہوئے وہاں چلے جائیں، اللہ تعالیٰ آپ کی نیت پر ان شاءاللہ اجر دیں گے، تکبیرات کا بڑھ جانا اور گھٹ جانا اس سے نماز میں فرق نہیں آئے گا، البتہ ہمارا موقف یہ ہے کہ احناف کے پیچھے نماز پڑھنا قصداً و ارادتاً اجتناب بہتر ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ