سوال           (111)

اجتہاد کرنے میں اور اپنی نئی رائے قائم کرنے میں کیا فرق ہے؟

جواب

لفظ اجتہاد جہد سے ماخوذ ہے ، اجتہاد کرنے میں غور وفکر متقاضی ہوتا ہے ، اجتہاد کے لیے علم کی بھی ایک حد ہو اور اصول اور ضوابط بھی ہوں ، یعنی اجتہاد پوری ایک محنت کا ثمرہ ہوگا ۔ اس لیے اجتہاد اس کی محنت کا ثمرہ  اور خلاصہ ہونا چاہیے ۔ جو محنت کا خلاصہ و لب و لباب جو نکلے گا وہ اجتہاد کہلائے گا ۔ اس کے برعکس رائے قائم کرنے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہے ، کوئی بھی شخص اپنی رائے قائم کر سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ