سوال           (93)

دیکھنے میں آیا ہے بعض جگہ اجتماعی جمعہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ، تمام مساجد کے لوگ اپنی اپنی مسجد چھوڑ کر کسی ایک جگہ جمع ہوکر جمعہ ادا کرتے ہیں۔ اسکی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

پہلے اس طرح ہوتا تھا کہ پرائمری مسجدیں الگ ہوتی تھی ، جہاں جمعہ ہوتا تھا وہ الگ ہوتی تھی ، اب یہی ہے کہ فیشن سا ہی ہوگیا ہے کہ ہر مسجد جامع ہونے لگی ہے ، اچھی بات ہے کہ اجتماعیت کو ترجیح دی جارہی ہے ، اپنی مسجدیں چھوڑ کے ایک خاص مسجد میں سب جمع ہوتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ