سوال (1805)

اختلاف مطالع میں ملک كا اعتبار ہے یا بلد کا يعنی اپنی بلد كی اعتبار ہوگا یا اپنے ملک کا اعتبار ہوگا ، اگر ملک کا ہو تو ملکوں کی تحدید بعد میں ہوئی ہے ؟

جواب

بات ملک یا شہر کی نہیں ہے ، جن علاقوں میں بالعموم ایک ہی دن طلوع ماہ تاب ہوتا ہے ، ان کا مطلع ایک قرار دیا جائے گا اور جن علاقوں میں طلوع ماہ تاب مختلف دنوں ہوتا ہے۔ ان کا مطلع مختلف ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ