سوال (5327)
علم عبادت سے افضل ہے۔ عبادت کا تعلق صرف مخلوق سے ہے۔ جب کہ علم کا تعلق خالق و مخلوق دونوں سے؟
جواب
ہمارے علم کے اعتبار سے یہ قول صحیح نہیں ہے، عبادت میں بھی خالق و مخلوق دونوں ہیں، ایک مخلوق عبادت کر رہا ہے، ایک طرف خالق کی عبادت کی جا رہی ہے، علم میں بھی دونوں پہلو ہیں، مخلوق علم حاصل کرتی ہے، خالق علم عطا کرتا ہے، یہ جملہ ہمارے نزدیک صحیح نہیں، دونوں میں دونوں طرف کا معاملہ ہے، علم کا تعلق حصول و تحصیل سے ہے، اللہ تعالیٰ کو حصول و تحصیل سے کیا غرض ہے، اللہ تعالیٰ کا تعلق عطا کے ساتھ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
علم وحی کا حصول رضاء الٰہی ہو اور مقصد خود عمل کرنا اور اس کی تعلیم واشاعت ہو تو یہ نفلی عبادات سے افضل ہے، اس پر مضمون لکھ رہا ہوں، بس آثار کی تحقیق باقی ہے۔ جب بھی مکمل ہوا بھیج دوں گا۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ