سوال (6040)

علم اور علم نافع کیا ہے، ایک شخص کو اللّہ کہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم لکڑی کاٹنے کا فن سیکھنے اور بیچ کر حلال رزق کمانے کی تلقین کی۔۔۔ کیا یہ فن( اور آج کہ دور میں بھی معاش کہ لیے فنون کا سیکھنا) بھی علم نافع میں آتا ہے؟

جواب

علم قرآن و سنت ہے، علم اللہ تعالیٰ کی وحی ہے، دنیاوی علوم و فنون بھی ہیں، لیکن قرآن و سنت ہی رہنمائی کرتا ہے کہ کیا کچھ سیکھا اور سمجھا ہے، جو علم دنیا و آخرت کے لیے نفع بخش ہے، وہ علم نافع ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ