سوال (6545)

السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم علماء کرام امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے یہ ایک بریلوی عالم سے بحث ہو رہی تھے مردوں سے مانگنے کے حوالے سے تو انکا یہ جواب آیا ہے اگر آپ اسکا جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا.

جواب

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
عالمِ دین چاہے کسی بھی مکتبہ فکر (حنفی، دیوبندی یا بریلوی وغیرہ) سے تعلق رکھتا ہو، علمی بحث و مباحثہ صرف ایک عالمِ دین کو ہی زیب دیتا ہے۔ ہمارے ہاں سوال و جواب کے سلسلے کا اصل مقصد ان افراد کی رہنمائی کرنا ہے جو خود شرعی مسائل تلاش کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
بعض اوقات یہ صورتحال دیکھنے میں آتی ہے کہ کچھ لوگ اپنے مقامی علماء، ائمہ یا خطباء کے ساتھ بحث و مناظرہ شروع کر دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے جوابات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف وقت طلب ہے بلکہ اس سے پیچیدگیاں بھی پیدا ہوتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں بہتر یہی ہے کہ ایک عالمِ دین کا رابطہ دوسرے عالمِ دین سے کروا دیا جائے۔ ویسے بھی ایک عام آدمی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ علماء کے ساتھ اس نوعیت کی بحث میں الجھے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ