سوال        6807

کیا امام ابو زرعہ رازی رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح مسلم کی تالیف پر تنقید اور ناراضی کا اظہار کیا تھا؟ اگر ہاں، تو اس کی وجہ کیا تھی؟ کیا انسان کی لکھی ہوئی کسی کتاب کو ‘صحیح’ کہنا درست ہے جبکہ کامل صحت صرف قرآن کو حاصل ہے؟ اور کیا صحیح مسلم کی بعض روایات اہلِ بدعت کے ہاتھوں صحابہ رضی اللہ عنھم پر اعتراض کا ذریعہ بن رہی ہیں؟

جواب

تحریر کے آخر میں واضح طور پر مذکور ہے کہ امام مسلم کی وضاحت کے بعد ان کا عذر قبول کر لیا گیا۔ اب یہاں سے یہ مسئلہ کشید کرنا کہ صرف قرآن ہی صحیح ہے یہ دعویٰ کس بنیاد پر کیا جا رہا ہے؟ ہمارا سوال یہ ہے کہ اس سے کہاں یہ ثابت ہوتا ہے کہ صرف قرآن ہی صحیح ہے؟ اگر آپ کا نام عبداللہ ہے، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرا عبداللہ نہیں ہو سکتا؟ اگر آپ بنی آدم ہیں، تو کیا دوسرا بنی آدم نہیں ہو سکتا؟
یہ کیسی منطق ہے؟
قرآن مجید کی کوئی ایک آیت پیش کریں جو یہ کہتی ہو کہ “میرے علاوہ سب غلط ہے”۔ پھر تو بات سمجھ میں آئے۔
مزید یہ کہ آپ حدیث کا انکار کرنے کے لیے بھی حدیث ہی پیش کر رہے ہیں۔ جو حدیث آپ پیش کریں وہ صحیح ہو جاتی ہے، اور جسے ہم پیش کریں وہ غلط قرار پاتی ہے؟ یہ دوہرا معیار کیوں؟
آپ دنیا کو قرآن کی طرف بلانا چاہتے ہیں، تو قرآن مجید کی وہ آیت پیش کریں جو یہ دعویٰ کرتی ہو کہ اس کے علاوہ کوئی ماخذِ ہدایت معتبر نہیں۔ اور یہ بھی بتائیے کہ قرآن مجید کے خارجی دلائل کیا ہیں جن کی بنیاد پر اسے صحیح کہا جاتا ہے؟
داخلی دعویٰ تو ہر شخص کر سکتا ہے کوئی کہے کہ میں مفتی اعظم ہوں، مجتہد اعظم ہوں، متقی اعظم ہوں۔ اپنی ذات میں تو ہر کوئی دعویٰ کر سکتا ہے۔ لیکن گواہی کون دے گا؟
تو قرآن کی گواہی کون دیتا ہے؟
قرآن غارِ حرا سے لکھا ہوا نہیں اترا تھا، وہ بعد میں لکھا گیا۔ قرآن کے اعراب، قرآن کے الفاظ، قرآن کا ترجمہ، قرآن کی موجودہ ترتیب یہ سب کس بنیاد پر ثابت ہیں؟ کیا یہ سب کچھ صرف قرآن کی آیت سے ہی ثابت کریں گے؟
اگر شوق ہے تو اس موضوع پر سنجیدہ علمی گفتگو کر لیں۔ سامنے بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں تو بیٹھ جائیں، جسے بلانا چاہتے ہیں بلا لیں، باقاعدہ اہتمام کر لیں۔ مقصود جذبات نہیں، بلکہ منہج اور استدلال کی وضاحت ہے۔
مزید وضاحت کے لیے لنک ملاحظہ فرمائیں:
1: الجواب الكافي عما أستشكله الإمام أبو زرعة الرازي على الإمام مسلم وصحيحه – مجلة العلوم الإنسانية والطبيعية https://share.google/JHE4EGoweNWvNAW9P
2: أبو زرعة ومحمد بن مسلم يطعنون في صحيح مسلم ويقولون (فجعلت سلما لاهل البدع وغيرهم) .. https://share.google/qsmqEdYmeRPwmMpSk
3: صحیح مسلم پر کیا اعتراضات ہوئے ہیں؟ | Authentic Islamic Info | محدث فورم – Mohaddis Forum https://share.google/72sqGEwfvVIMgCFI2

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ