سوال (1380)
کیا امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ایسا دعوی کیا تھا کہ جو حدیث میری کتاب میں نہیں، وہ حدیث ہی نہیں۔ یعنی جتنی احادیث ہیں وہ میں نے جمع کردی ہیں۔
جواب
موسى بن حمدون البزار قال : قال لنا حنبل بن إسحاق جمعنا عمي لي ولصالح ولعبد الله وقرأ علينا المسند وما سمعه منه يعني تماما غيرنا وقال : لنا إن هذا الكتاب قد جمعته وأتقنته
من أكثر من سبعمائة وخمسين ألفا فما اختلف المسلمون فيه من حديث رسول الله صلى الله
عليه وسلم: “فارجعوا إليه فإن كان فيه وإلا فليس بحجة”
[خصائص مسند لأبي موسى المديني]
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
میرے علم کے مطابق یہ بات امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے امام یحی بن معین رحمہ اللہ کے بارے میں فرمائی تھی ، اس کے بعد امام ذہبی رحمہ اللہ نے یہ بات اپنے استاد اور شیخ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے بارے میں فرمائی تھی ۔
“کل حدیث لا یعرفه ابن تيميه فليس بحديث”
تو ان دونوں حوالے سے یہ بات معروف ہے ، امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے بارے میں اور امام یحی بن معین رحمھما اللہ کے بارے میں ، ممکن ہے کوئی شیخ بتا سکے کہ شاید ہی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کسی نے ان کے بارے میں یا خود انہوں نے اپنے مسند کے بارے میں یہ بات کہی ہو ۔
واللہ اعلم
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ