سوال (2206)
“امام احمد بن حنبل نے فرمایا ہر طالب علم کے لیے لازم ہو کہ وہ مدرسے میں دینی تعلیم کے ساتھ کوئی ہنر بھی سیکھے ورنہ اسے داخلہ مت دیں بادشاہ نے وجہ پوچھی تو فرمایا اگر ہنر سیکھا تو ہنر بیچیں گے نہیں تو دین بیچیں گے”
کیا یہ قول صحیح ہے؟
جواب
یہ قول امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور امام غزالی رحمہ اللہ دونوں کی طرف منسوب سوشل میڈیا میں بغیر کسی حوالہ کے کافی گردش کرتا رہتا ہے۔ بظاہر تو یہ قول منسوب ہی معلوم ہوتا ہے کوئی اس کا سر پاؤں نظر نہیں آ رہا۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ