سوال (4963)
اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کھڑے ہو کر بھی پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کھڑے ہو کر بھی پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ آخری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹھ کر پڑھائی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء کی [مسلم: 418]
اور بیٹھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ [بخاری: 722]
یہ کہنا کہ امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدیوں کا بیٹھ کے پڑھنے کا حکم منسوخ ہے یہ صحیح نہیں۔
جیسا کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے اثر رضی اللہ عنہ سے واضح ہے۔[مصنف ابن شیبہ: 7215]
فَصَلَّی بِہِمْ جَالِسًا وَصَلَّوْا مَعَهُ جُلُوسًا۔
حضرت جابر نے لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی اور لوگوں نے بھی ان کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔
سندہ،صحیح
لہذا دونوں طرح کا جواز موجود ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ