سوال (3535)

مقتدی کی ایک رکعت نکل گئی ہے اور امام نے چار کے بجائے بھول کر پانچ رکعتیں پڑھ لی ہیں، جو امام کی پانچویں تھی، وہ مقتدی کی مکمل نماز ہوگئی ہے، تو اب کیا سلام کے بعد دوبارہ مقتدی اپنی نکلی ہوئی رکعت پڑھے گا؟

جواب

مقتدی کی چار رکعات ہوگئی ہیں، امام نے بھول کر پانچ رکعت پڑھائی ہیں، مقتدی سلام پھیر دے گا، کیونکہ مقتدی کی نماز مکمل ہوگئی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ