سوال (3146)

امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کے نابینا پیدا ہونے اور والدہ کی دعا سے بینائی واپس لوٹنے والے واقعہ کی استنادی حیثیت کیا ہے؟

جواب

محقق علماء کے نزدیک سنداً یہ روایت ضعیف ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جی یہ واقعہ تاریخ بغداد وغیرہ میں آتا ہے، مگر ثابت نہیں ہے، کئی سال پہلے مجموعہ من علماء الدعوة السلفية، مجموعہ منتدی فوائد حدیثیہ جو عرب مشایخ و محققین پر مشتمل ہے میں اس پر میں نے تحقیق پیش کی تھی، مگر اب وہ میرے پاس محفوظ نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ