سوال (1542)

امام بخاری رحمہ اللہ سے متعلق ایک اثر پڑھا تھا کہ آپ کہتے ہیں میرے پیٹ میں ایک لقمہ بھی حرام کا نہیں ہے یا جس سے متعلق شبہ بھی ہو کہ یہ حرام ہے وغیرہ یہ قول مطلوب ہے ؟

جواب

یہ غالبا امام بخاری رحمہ اللہ کے والد محترم کا قول ہے ، سیر اعلام النبلاء کو دیکھیں تو ان شاءاللہ یہ بات آپ کو مل جائے گی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

احمد بن حفص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:

«دَخَلْتُ عَلَى أَبِي الحَسَنِ -يَعْنِي: إِسْمَاعِيْل- وَالِدِ أَبِي عَبْدِ اللهِ عِنْدَ مَوْتِهِ، فَقَالَ: لَا أَعْلَمُ مِنْ مَالِي دِرْهَماً مِنْ حرَامٍ، وَلَا دِرْهَماً مِنْ شُبْهَةٍ». [سير أعلام النبلاء 12/ 447 ط الرسالة]

میں امام بخاری کے والد ابو الحسن کے پاس ان کی وفات کے وقت حاضر ہوا، انہوں نے کہا: میں نہیں جانتا کہ میرے مال میں ایک درہم بھی حرام یا مشکوک ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ