سوال (1507)

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ امام صاحب کا مسجد کے محراب میں کھڑے ہو کر امامت کروانا کیسا ہے ؟ نیز اگر پاؤں محراب سے باہر ہوں اور سجدہ محراب میں ہو تو کیا حکم ہے ؟ بعض اوقات مسجد میں جمعہ یا عید کے موقع پر جگہ کم پڑ جاتی ہے اس موقع پر امام صاحب محراب میں کھڑے ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا محراب، مسجد میں داخل ہے ؟

جواب

محراب مسجد کا ہی حصہ ہوتا ہے ، امام محراب میں کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو کوئی حرج نہیں ہے ، ویسے بھی ساری روئے زمین ہمارے لیے مسجد قرار دی گئی ہے ، جو جگہ صاف اور پاک ہو وہاں نماز پڑھی اور پڑھائی جا سکتی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ